سابق وزیراعظم کو سزادینا یا جیل میں ڈالناملکی مفادمیں نہیں،انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،اگرہوئے بھی توشفاف نہیں ہونگے: مولانا محمد خان شیرانی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سابق وزیراعظم کو سزادینا یا جیل میں ڈالناملکی مفادمیں نہیں،انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،اگرہوئے بھی توشفاف نہیں ہونگے: مولانا محمد خان شیرانی


ڈیرہ مراد جما لی (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماءاور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو سزادینا یا جیل میں ڈالناملکی مفادمیں نہیں ہے اس سے ملک کے حالات مزید بگڑجائیں گے، انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے اگرہوئے بھی توشفاف نہیں ہونگے کیونکہ شفاف کاصرف لفظ رہ جائے گا، جب اے این پی کی بیس لاشیں ایک جگہ سےاٹھائی جائیں تو وہ کس طرح اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکتے ہیں؟. تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے سیاستدان انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کررہے ہیں ،میں نہ تو الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں آئندہ حکومت کا جوبھی عہدہ ہووہ چاہئے الیکشن کا ہویاسلیکشن کا ہومیں کبھی نہیں لوں گا،بہت سے امیدواروں نے کہاکہ ادارے ہمیں پاس کروائیں گے اورالیکشن کامیاب بنوائیں گے یہ طرز عمل سیاسی ورکریا جماعت کاتونہیں یہ سیاسی ناپختگی ہے .

ضرور پڑھیں: اگر وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہوتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں اور فل اسپیڈ انجوائے کریں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

انہوں نے کہاکہ کفری طاقتیں مسلمانوں کو کمزورکرنے اورانہیں آپس میں دست وگریباں کرانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، مسلمانوں کو مساجد میں شہید کیا جا رہاہے، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ ایک صفحے پر متحد ہوکرامریکہ اوراس کے حواریوں کو منہ توڑ جواب دیں اسی میں مسلمانوں کی کامیابی کا رازپوشید ہے .

..

ضرور پڑھیں: سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مزید خبریں :