بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا. گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد خان اچکزئی نے نگران کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا.

حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی، فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی شامل ہیں.نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں.

..