کیڈٹ کالج طلباء تشدد ازخود نوٹس کیس،کیڈٹ کالج ویڈیوسکنڈل میں پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ جاویداقبال بنگش کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر عدالت سے گرفتار کرلیاگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیڈٹ کالج طلباء تشدد ازخود نوٹس کیس،کیڈٹ کالج ویڈیوسکنڈل میں پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ جاویداقبال بنگش کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر عدالت سے گرفتار کرلیاگیا


مستونگ(قدرت روزنامہ)کیڈٹ کالج طلباء تشدد ازخود نوٹس کیس،کیڈٹ کالج ویڈیوسکنڈل میں پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ جاویداقبال بنگش کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر عدالت سے گرفتارکرلیاگیا.جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت نے پرنسپل اور دیگرملزمان کوآج عدالت میں طلب کیاتھااورسماعت کے بعدفوری گرفتارکرنے کا حکم دیا.

عدالت نے کیڈٹ کالج کے ذمہ دار آفیسران ملک صغیر،جہانزیب،عبدالرزاق،علی شیر،مظرمنیر،اور دیگر طلباء تنویرعرف ملا،عبدالرشید،عنایت اللہ،مدثراعجاز،ندیم،قیصر،سیف الدین، کے نان بیل وارنٹ جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے تمام ملزمان وگواہوں کے بیانات قلم بندکرکے عدالت کو آگاہ کرے.واقعہ میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کا حکم.کیس کی پیروی ڈسٹرکٹ بار مستونگ کے تمام وکلاء نے کی.واضع رہے کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں سینئر طلباء کا جونئر طلباء پر شدیدتشدد کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائیرل ہوگئی.جس پر گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت نے از خود نوٹس لے لیاتھا.سیکنڈآئیر کے طلباء نے میٹرک کے طلباء پر 9 مئی کو تشددکیاتھا.تاہم اس واقع پرکیڈٹ کالج انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی تھی.دریں اثناء گونر بلوچستان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جاویداقبال بنگش کو معطل کردیا.جبکہ سابق کیڈٹ میجر رٹائرڈ سفرخان مینگل کو کیڈٹ کالج مستونگ کا نیاپرنسپل تعینات کردیاگیا..

..

مزید خبریں :

سروے