ڈالر کی قیمتوں میں پھر اضافہ، دو دن کی خوشی کے بعد پھر بری خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ڈالر کی قیمتوں میں پھر اضافہ، دو دن کی خوشی کے بعد پھر بری خبر آگئی


کراچی (قدرت روزنامہ) پیسے کی قدر میں کمی کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

جس کے بعد انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے جبکہ قیمت خرید 123 روپے ہے. اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 122 روپے 50 پیسے تھی جو بڑھ کر 124 روپے ہو گئی ہے.اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن ہے.کاروبارکے د وران 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کمی سے42669 پرریکارڈ ہوا.عالمی مارکیٹ میں ڈالرانڈیکس 9 پوائنٹس اضافے سے94.42 ریکارڈ ہوا. گذشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی.بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اورکاروبار کے آغاز میں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا.جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے مزید سستا ہوکر ڈالر 122روپے کا ہو گیا. یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 122 روپے کا ہوگیا.انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آئی. مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی کا امکان بھی ہے.دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار کی حد عبور کرگیا. کاروبار کے دوران انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا.ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالرکی وافرمقدارکے سبب قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی.یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں واضح برتری کا پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر پڑا ہے.تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جو کہ مثبت بات ہے.معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس مثبت اثر کے تحت آئندہ دنوں میں بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے.

..

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی