سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری، مزید سستا ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری، مزید سستا ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا400روپے سستاہوگیا.آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1223ڈالرسے گھٹ کر1215ڈالر ہوگئی.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور

، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56000روپے سے گھٹ کر55600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت48011رو پے سے گھٹ کر47668روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت720روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت617.28روپے پرمستحکم رہی.

..

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی