ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت کہاں سے کہاں تک جاپہنچی،قرضوں کا بوجھ کتنا کم ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت کہاں سے کہاں تک جاپہنچی،قرضوں کا بوجھ کتنا کم ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں


کراچی(قدرت روزنامہ)ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، روپیہ مضبوط ہونے سے قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوگیاہے،ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 7 پیسے کمی کے بعد 124 روپے 5 پیسے پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی.ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 123 روپے کی سطح پر بند ہوا،معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق روپیہ مضبوط ہونے سے پاکستان پر عائد بیرونی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 365 ارب روپے کم ہوگیا ہے ،اس وقت جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا اور فوری طور پر 10 سے 12 ارب ڈالر کا انتظام نہ کیا گیا تو روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھونا شروع کردے گا.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

..

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی