سونے کی قلابازیاں، قیمتوں میں بڑی کمی، مزید سستاہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سونے کی قلابازیاں، قیمتوں میں بڑی کمی، مزید سستاہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا350روپے سستاہوگیا.آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1214ڈالرسے گھٹ کر1211ڈالرہوگئی.

ضرور پڑھیں: کرنل قذافی نے پاکستان کا نقشہ سامنے رکھ کر ایک مخصوص علاقے کے بارے میں کیا تہلکہ خیز پیشن گوئی کی تھی ؟ ا

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت55150روپے سے گھٹ کر54800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت47282روپے سے گھٹ کر46982روپے ہوگئی.جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت740روپے سے بڑھ کر750روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے سے بڑھ کر643روپے ہوگئی...

ضرور پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کو ایٹمی طاقت بنانے والے مسلمان صدر عبد الکلام کے والد کیا کام کرتے تھے ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا بڑا جھٹکا لگے گا