پاکستانی روپیہ بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے آگیا،بنگلہ دیش،افغانستان ،بھارت اور نیپال کی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کیا ہے؟افسوسناک انکشافات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانی روپیہ بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے آگیا،بنگلہ دیش،افغانستان ،بھارت اور نیپال کی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کیا ہے؟افسوسناک انکشافات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کی قدر حالیہ گراوٹ کے نتیجے میں بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے گرگئی.نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی روپیہ ایک روپے 70 پیسے میں دستیاب ہے، جبکہ نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے 30 پیسے ہوگئی ہے تاہم سری لنکن روپے کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے اور 85 پیسے دے کر سری لنکا کا ایک روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے باعث بھارتی روپے کی قیمت ایک روپے 80 پیسے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک روپے 52 پیسے کا ہوگیا ہے.دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات اشیائے خورو نوش پر آنا شروع ہوگئے ہیں.درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے چائے کی پتی، خشک دودھ اور گرم مصالحہ جات کی قیمتیں 13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں.ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا

..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا