سوزوکی کی کمپنی نے اپنی جیپ ’’ جمنی 20ُُ ‘‘ کو پہلی بار ری ڈیزا ئن کر لیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سوزوکی کی کمپنی نے اپنی جیپ ’’ جمنی 20ُُ ‘‘ کو پہلی بار ری ڈیزا ئن کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سوزوکی نے اپنی جیپ جمنی کا نیا ورژن متعارف کروا رہا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اس’’ ایس یو وی‘‘ جیپ کی تیاری پر کمپنی کافی عرصے سے کام کررہی تھی مگر اب اسے بہت جلد متعارف کرایا جارہا ہے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

فورتھ جنریشن جمنی 2019 کا ڈیزائن پہلے سے بہتر ہے، بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ لگ بھگ 20 سال بعد کمپنی نے اسے ری ڈیزائن کیا ہے.کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ سڑک پر اس کی کارکردگی بھی لوگوں کی توقعات سے بہتر ثابت ہوگی.دیکھنے میں یہ گاڑی کافی سخت جان لگتی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کے فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فورسلینڈر انجن جیپ کا حصہ ہے. اس گاڑی میں 660 سی سی کا ایک چھوٹا جبکہ 1.5 لیٹر کا ایک بڑا انجن ہوسکتا ہے،

جبکہ فائیو سپیڈ مینوئل یا 4 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے آپشن ہوسکتے ہیں رپورٹ کے مطابق اسی طرح مضبوط سسپنشن اور لو رینج کے لیے 4WD سسٹم دیا جائے گا، پش بٹن سٹارٹ، ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل اور خودکار ایمرجنسی بریکنگ وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں.کمپنی کے مطابق اس گاڑی کا منفرد پہلو اس کی سخت جان باڈی ہی ہے جبکہ اس کے اندرونی حصے کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور ٹچ سکرین پینل کی جگہ نکالی گئی ہے.تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایس یو وی کی متوقع قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018