سونے کی تولہ قیمت 60 ہزار سے تجاوز - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سونے کی تولہ قیمت 60 ہزار سے تجاوز


کراچی(قدرت روزنامہ)  سونے کی تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے سے تجاوز کر گئی حالانکہ سونے کی عالمی قیمتیں گزشتہ کئی دنوں سے بڑی حدتک مغلوب ہیں اور ایک سال کی کم ترین سطح پر ہیں مگر پاکستان میں روپے کی بے قدری کو جواز بنا کر نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے. بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت9ڈالر کے اضافے سے 1233ڈالر فی اونس پر پہنچنے کی وجہ سے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 250اور 215 روپے بڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سکھر سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت 60 ہزار50 اور 10 گرام 51ہزار483 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 765اور 10گرام 655.86 روپے پر برقرار رہی، چاندی کی فی اونس قیمت 15.55ڈالر ریکارڈ کی گئی.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا