تبدیلی آئی تو اچانک ہی سب کچھ بدل گیا، نہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہ ہی چین یا کسی اور ملک سے قرض لینے کی پریشانی، اربوں ڈالرز قومی خزانے میں لانے کا آسان ترین بندوبست ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تبدیلی آئی تو اچانک ہی سب کچھ بدل گیا، نہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہ ہی چین یا کسی اور ملک سے قرض لینے کی پریشانی، اربوں ڈالرز قومی خزانے میں لانے کا آسان ترین بندوبست ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف ایسی تبدیلی لائی کہ سب ہی حیران رہ گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کی یورو بانڈز میں دلچسپی میں اضافہ ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق حکومت زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا دینے کی خاطر 2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کر سکتی ہے. پاکستانی یورو بانڈ میں عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافے کارجحان بڑھ رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی ہے اس وجہ سے یورو بانڈز

کی قدر میں 1 سے 2 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

یورو بانڈ کی بڑھتی قدر کو دیکھتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں 2 ارب ڈالرز کے بانڈز فروخت کر سکتی ہے، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بانڈز کی فروخت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی روپیہ بھی مضبوط ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :