ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر 122 کی سطح پرآگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کمی، انٹربینک میں ڈالر 122 کی سطح پرآگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیا. انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہونے کا امکان ہے.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی حد عبور کرگیا.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔