روپے کی قیمت میں اضافہ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ایک ڈالر کے بدلے کتنے ایرانی ریال ملتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روپے کی قیمت میں اضافہ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ایک ڈالر کے بدلے کتنے ایرانی ریال ملتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ


تہران(قدرت روزنامہ)ادھر ہم اپنے روپے کی بے قدری کا رونا رو رہے ہیں اور دوسری جانب برادر اسلامی ملک ایران کی کرنسی کا یہ حال ہے کہ بے قدری بھی اس کے لئے بہت چھوٹا لفظ دکھائی دیتا ہے. امریکہ بہادر کی جانب سے ایران پر پابندیوں کا نفاذ 7اگست کے دن سے ایک بار پھر کیا جا رہا ہے، اور بس یہی وجہ ہے کہ ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں محض بے وقعت کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گئی ہے.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

’دی گلوب اینڈ میل“ کے مطابق گزشتہ روز ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کا یہ حال تھا کہ ایک ڈالر کی قیمت ایک لاکھ ایرانی ریال سے بھی بڑھ گئی. ہفتے کے روز ایک امریکی ڈالر 97ہزار 500 ایرانی ریال کے برابر تھا لیکن اتوار کے روز ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ایک ڈالر ایک لاکھ 11500 ایرانی ریال کے برابر ہوگیا. ایران کے ساتھ 2015 میں عالمی طاقتوں کا جوہری معاہدہ طے پاجانے کے بعد اس پر عائد پابندیاں اٹھالی گئی تھیں لیکن بُرا ہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جس نے عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا. ٹرمپ نے رواں ماہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ 2015ءمیں ہونے والے معاہدے کو وہ قبول نہیں کرتے اور اگست سے ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کردی جائیں گی. امریکہ نے ایران کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ناصرف خود اس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے بلکہ دیگر ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات اور خصوصاً ایرانی تیل کی خریداری منقطع کردیں. اس ضمن میں امریکہ نے چار نومبر کی تاریخ دے رکھی ہے کہ اس تاریخ کے بعد جو ملک بھی ایرانی تیل خریدتا ہوا پایا گیا اسے بھی ایران جیسی ہی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔