عالمی برادری عمران کیساتھ ،پاکستانی شکست خوردہ سیاستدان مخالف  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عالمی برادری عمران کیساتھ ،پاکستانی شکست خوردہ سیاستدان مخالف 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور مستقبل کے متوقع وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر پاؤجنگ نے ملاقات کی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر مبارکباد دی چین کے سفیر یاؤ جنگ نے چین کی حکومت کی جانب سے الیکشن میں کامیابی پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیشت، سفارت اور عالمی معاملات میں پاکستان کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے،پاکستان میں کامیاب الیکشن کے ذریعے جمہوری عمل مکمل ہوا، اب نئی حکومت کے ساتھ چین مل کر کام کرے گا.عمران خان کی جانب سے کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے، پاکستان کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے تحریک انصاف کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا ویژن قابل تعریف ہے، معیشت، سفارت اور عالمی معاملات میں پاکستان کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے،پاکستان میں کامیاب الیکشن کے ذریعے جمہوری عمل مکمل ہوا، اب نئی حکومت کے ساتھ چین مل کر کام کرے گا.

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے چینی سفیر کا بھرپور خیر مقدم کیا اورتہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کے اظہار پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے. ماحولیات کے تحفظ اور ایکو سولائزیشن کے فروغ کیلئے چین کیساتھ اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں، سبز ترقی، نیشنل پارکس اور قابل تجدید توانائی کے فروغ میں بھی چین کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے.انکا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے، حکومت میں آکر چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھائیں گے.دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوفون کیا.بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخاب میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا.

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں،معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی.پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئے ،جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی.افغانستان سعودی عرب ایران امریکہ اور مغربی ممالک بھی عمران خان پر بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کی توقع کااظہار کیا ہے عمران خان نے بھی اقتدار نہیں سنبھالا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی چین نے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر کی ابتر صورتحال دیکھتے ہوئے رواں ماہ بلا سود دو ارب ڈالر دینے کا عندیہ دیا ہے اسی طرح سعودی عرب نے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ہمارے ہاں کرپٹ سیاستدان اپنی لوٹ ماری رکھنے کیلئے عمران خان کی مخالفت پر ہر قدم اٹھانے پر تیار ہیں مگر ناکامی انکار مقدر ہوگی .
 

..

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا