نواز شریف بیمار،علاج بیرون ملک نیا این آر او ،لوٹی دولت کی واپسی ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف بیمار،علاج بیرون ملک نیا این آر او ،لوٹی دولت کی واپسی ؟


پمز کے میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے لندن کے ڈاکٹروں سے میڈیکل ہسٹری معلوم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عارضی چیک اپ میں نواز شریف کے کولیسٹرول لیول 127 معمول سے بڑھ کر ہے اور ان کے یوریا کی مقدار 40 بھی بڑھی ہوئی ہے اور خون کے خلیے جو زیرو سے 4 فیصد ہونے چاہئیں وہ بھی 11.1 فیصد تک پہنچ چکے ہیں.کہ ان کا بلڈ پریشر بھی بڑھا ہوا ہے اور ان کی دائیں ٹخنے میں سوجن بھی ہے .

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

ان اطلاعات کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق این آر او کے تحت بیرون ملک جانے کی افواہیں کو تقویت ملنے لگی ہے ، نوازشریف کا بڑھتا ہوا مرض اور ڈاکٹرز پینل کی جانب سے لندن بھجوانے کی باقاعدہ تجویز رواں ہفتہ آنے کا امکان ہے ، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ملک کا مذکورہ ڈیل میں اہم کردار ہو گا. سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے حالیہ دنوں میں گورنر خیبرپختونخوا اور پنجاب نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقاتوں کے دوران اہم ٹاسک لے کر واپس آئے تھے جس کے پیش نظر نوازشریف کو ہسپتال اور ہسپتال سے لے کر لندن تک سفر کرایا جانا ہے .نوازشریف کی جانب سے این آر او کیے جانے کی آفر اس وقت ہوئی جب انہیں معلوم ہوگیا کہ ملک میں پارٹی ان کی دسترس میں نہیں رہی اور خونی رشتے بھی جدا جدا ہونے لگنے ہیں کیونکہ نوازشریف کی خواہش تھی کہ وہ لندن سے پاکستان واپسی کے موقع پر وہ ایک ریلی کی صورت میں اڈیالہ جیل جائیں اور ملکی تاریخ کا طویل ترین خطاب کریں لیکن سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ان کی یہ خواہش اسی لئے پوری نہ کی کہ نوازشریف اس سے قبل بھی پارٹی پر گرفت مضبوط رکھتے ہیں اور اس خطاب سے وہ تاحیات قابض ہوں گے.

نوازشریف اندرونی کہانی کو سمجھنے کے بعد فیصلہ کرنے میں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ کر ملک سے باہر چلے جانا چاہیے جس کے بعد انہوں نے اہم مشاورت کے بعد اپنے ذاتی معالج عدنان ملک کی خدمات حاصل کیں. عدنان ملک کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ میڈیکل بورڈ کی ٹیم کو قائل کریں گے کہ نوازشریف کا علاج اسی ڈاکٹر سے کرایا جائے جس نے ان کا بائی پاس کیا تھا اور اس حوالے سے ڈاکٹرز پینل اور عدنان ملک کے درمیان ڈیل مکمل ہو چکی ہے جس کا صرف اعلان ہونا باقی ہے جو رواں ہفتے متوقع ہے .دوسری جانب ایک اہم مسلم لیگی رہنما اور نوازشریف کے دست راست پرویز رشید نے بھی برملا اظہارکیا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں لہذا انہیں بیرون ملک علاج کی غرض سے جانا پڑے گا .جبکہ انکی والدہ بھی اہم شخصیات کو انکی جانب سے سیاست میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی کراچکی ہیں سوال علاج بیرون ملک جانے این آر او کا نہیں لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی کا ہے اسکا ذمہ دار کون ہوگا .
 

..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :