اقتدار ،کرپشن ،معاہدے ،قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اقتدار ،کرپشن ،معاہدے ،قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آؤ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا ٗ ثابت کر کے دکھاؤنگا ملک میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے ٗ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے ٗزرداری اور نواز کو برطانیہ بھیج دیں برطانیہ کا بھی یہی حال کردیں گے ٗشہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا؟ کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں؟ یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا ٗ27 ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا ٗحکومت میں آنے کے بعد پہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے ٗ سادگی اختیار کریں گے ٗوزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس اور بڑے محلات ختم کریں گے، نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو زبردست ہوٹل بنائیں گے ٗاقتدار ملا تو چودھری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے.جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے پیٹ پالتا ہے اور غربت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

10 سالوں میں ہمارا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے جس کی دو وجوہات ہیں ٗنااہلی

اور کرپٹ لوگوں کو اداروں میں اہم عہدوں پر لگانا ہے.انہوں نے کہاکہ کرپٹ لوگوں کو ملک کے اہم عہدوں پر بٹھائے کیوں کہ انہوں نے پیسا بنایا تھا تاکہ کوئی انہیں پکڑ نا سکے، نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں برصغیر میں سب سے زیادہ ہیں کیوں کہ اس پر ٹیکس لگے ہوئے ہیں اور ٹیکس اس لیے لگتے ہیں کہ ملک کا قرضہ واپس کرنا ہوتا ہے.نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، وہ عظیم آدمی تھا جس نے قوم کیلئے جیل کاٹی ہے لیکن آپ نے بچوں کے نام پر قوم کا پیسہ چوری کرکے رکھا ہے.انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ان کے بچوں سے پوچھا آپ بیٹھے بیٹھے ارب پتی کیسے بن گئے، تو بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں اور ہم جوابدہ نہیں.گر یہی کسی مہذب معاشرے میں ہوا ہوتا اور ان کا وزیراعظم 300 ارب کی منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا، عوام ایسے شخص کو انڈے مارتے اور کوئی اینکر انٹرویو نہ کرتا. گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 24 ارب کا نقصان ہے ٗ ملتان ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ اسکیم میں 8 ارب روپے اور دانش اسکول کا 100 ارب روپے کا نقصان ہے.ناروے کا وزیراعظم سائیکل پر آفس جاتا ہے، 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ہوتا لیکن یہاں نااہل مجرم وزیراعظم نے ڈیڑھ ارب روپے کے بیرون ملک دورے اب شہباز شریف کی باری آنی ہے، شہباز شریف تم نے کرپشن میں زرداری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے.چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا.ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انصاف اور انسانیت ہوایک چھوٹا سوئیٹزرلینڈ ملک ہے جہاں 4 مختلف قومیں مقیم ہیں لیکن ان میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ہم جرمن سے ہیں تو ہمیں جرمنی جانا ہے یا فرانسیسی ہیں تو فرانس جانا ہے کیوں کہ وہاں انصاف ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں.عمران خان نے نواز شریف مریم نواز کی پاکستان آمد صفدر کی گرفتاری پر رویوں اور دعوؤں پر سو فیصد درست تنقید کی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ زرداری اور نواز شریف میں میثاق جمہوریت کا واحد مقصد باری باری وفاق میں اقتدار سندھ اور پنجاب میں مستقل اقتدار پر قابض ہوئے اور قومی دولت لوٹنے کرپشن کو فروغ دینے اور پاک فوج کو کمزور کرنے کا تھا اب بھی ظاہری طور پر مخالف ہیں مگر حصول اقتدارور اور کرپشن بچانے کیلئے پس پردہ متحد اور منصوبہ بندیوں میں مصروف ہیں اب یہ عوام کا کام ہے کہ وہ سوچے سمجھے منصوبے اور اپنے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ کرے .
 

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018