جعلی اکاؤنٹس ،اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ملوث شخصیات مگر انجام ۔۔۔؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جعلی اکاؤنٹس ،اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ملوث شخصیات مگر انجام ۔۔۔؟


سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکا ؤ نٹس کیس میں وزارت داخلہ کوسابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کا حکم د یتے ہوئے جعلی بینک اکا ؤ نٹس رکھنے والے 7 افراد سمیت 13 بینیفیشریز 12 کو جولائی کو طلب کر لیا ، 13 بینیفشریز میں ناصر عبداللہ، انصاری شوگر ملز، اومنی پولیمئر پیکجز، پاک ایتھنول پرائیویٹ لمیٹڈ، چمبڑ شوگر ملز، ایگرو فارم ٹھٹھہ،زرداری گروپ، پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ ، اے ون انٹرنیشنل، لکی انٹرنیشنل، لاجسٹک ٹریڈنگ، رائل انٹر نیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹ شامل ہیں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انکوائری شروع کی، 4 اکاونٹس کی نشاندہی ہوئی، بعدازاں 29 اکا ؤنٹس کا پتہ چلا جن میں سے 16 سمٹ بینک، 8 سلک بینک اور 5 یو بی ایل کے اکاونٹ تھے، یہ اکاونٹس 7 لوگوں سے متعلق تھے جن سے 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں جعلی اکانٹس سے7 کروڑ روپے انصاری شوگر مل کو گئے، اومنی کو 50 لاکھ، پاک ایتھانول ڈیڑھ کروڑ، چمبڑ شوگر 20 کروڑ، ایگرو فارم کو 57 لاکھ روپے اور زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیے گئے. عدالت نے جعلی بینک اکا ؤنٹس رکھنے والے 7 افراد سمیت اس سے فائدہ اٹھانے والے 13 افراد کو 12 جولائی کو طلب کرلیا.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

عدالت نے اسٹیٹ بینک کو سمٹ بینک کی جمع کرائی گئی 7 ارب روپے کی ایکویٹی بھی روکنے کا حکم دے دیا.چیف جسٹس نے کہا کہ 35 ارب روپے کے فراڈیے کو آپ نے بلایا بھی نہیں، اب تک تفتیش کے مطابق ان کے پیچھے کون ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کتنے دن میں یہ انکوائری مکمل کرلیں گے؟،

جن لوگوں سے آپ لڑنا چاہ رہے ہیں وہ آپ کے قابو میں نہیں آئیں گے، آپ کو سپریم کورٹ کی مدد درکار ہوگی، وائٹ کالر کرائم کو پکڑ لیا تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے، سمٹ، سندھ اور یو بی ایل بینک کے سربراہان کو بلا لیتے ہیں، اگر وہ ریکارڈ فراہم نہیں کرتے تو ہم دیکھ لیں گے، کیا نیب اور ایف آئی اے کی جوائنٹ ٹیم نہیں بن سکتی؟، پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنائیں جس میں فنانشل ماہرین بھی ہوں.جعلی اکاؤنٹس اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سیاستدان اہم شخصیات اور اہم عہدوں پر فائز ان کے دست راست ثبوت ہیں کہ یہ لوگوں نے ایک جانب سیاست کی عوام کو بیوقوف بنایا ملک کو اربوں روپے کا مقروض کیا اور تمام دولت باہر منتقل کردی اب جب عدالتیں حرکت میں آتی ہیں تو اقتدار کے مزے لوٹنے والا اور میثاق جمہوریت کرنے والا ایک سیاستدان کہتا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرا کہتا ہے کہ مجھے بوجوہ سیاست سے مائنس کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں عدالت عظمیٰ اور حساس اداروں کو چاہیے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کرنے والے افراد سے کوئی رعائیت نہ کریں انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ یہ مکروہ دھندا بند اور دوسروں کو خوف ہو ورنہ پلی بارگیننگ جیسے معاملات کرپشن کو فروغ دیں گے .
 

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018