نواز شریف مریم سیاست ،پارٹی میں فاروڈ بلاک کی تیاریاں  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف مریم سیاست ،پارٹی میں فاروڈ بلاک کی تیاریاں 


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا. مشاورت کررہا ہوں باضابطہ اعلان کرونگا، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مریم نواز اور محمد نواز شریف بطور تاحیات کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں، 8 بار مسلسل الیکشن جیتنے والے کو کیا الیکشن جیتنے کی ضرورت ہے، راز والی سیاست سے اختلاف ہے، بات کرنی ہے تو سرعام کی جائے، آج جو مشکل حالات ہیں یہ کسی سازش کا نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں؟، ڈان لیکس کے وقت نواز شریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولاآئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہئے. بانی قائدین میں کوئی بھی آج پارٹی کیساتھ نہیں ہے.میں نے تمام زندگی شیر کے نشان کیلئے درخواست نہیں دی، جب جونیئر تھا تب بھی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی. ڈان لیکس پر ہونیوالے اجلاسوں میں محمد نواز شریف، میں اور اسحاق ڈار جنرل راحیل اور جنرل رضوان اختر بھی شریک ہوتے تھے

.چوہدری نثار نے زبان تو کھولی مگر اصل حقائق سے بھی پردہ نہیں اٹھایا تاہم انہوں نے یہ واضح کردیا کہ ن لیگ کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور انکا درباری ٹولہ ہے ان کا واحد مقصد قومی دولت لوٹنا بیرون ملک منتقل کرنا پکڑے جانے پر مظلوم بن کر اداروں کو بدنام کرنا ہے جس پر دونوں باپ بیٹی عمل پیرا ہیں لیکن اس سے پارٹی اور ملک کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے انہیں اسکاقطعاً احساس نہیں بہر حال یہ یقینی امر نظر آرہا ہے کہ انتخابات سے قبل ن لیگ میں فاروڈ بلاک بنے گا جسکا نقصان نواز شریف خاندان کو ہی پہنچے گا لٹیرے درباری کسی اور دربار کا رخ کریں گے اور نواز شریف اور بیٹی مسرت بھری نگاہوں سے مستقبل تاریک ہوتا دیکھیں گے .
 

..