نواز شریف کے الزامات ،سابق وزیر داخلہ کی وضاحت  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف کے الزامات ،سابق وزیر داخلہ کی وضاحت 


چوہدری نثار نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ میں ممبئی حملوں کی تحقیقات سے پوری طرح واقف ہوں. نواز شریف کے بیان کے بعد بھارتی ردعمل پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں کے واحد زندہ ثبوت اجمل قصاب کو جلدی پھانسی دے کر ثبوت ختم کردیئے، حقائق منظر عام پر آنے کا باب مکمل بند کردیا . انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقاٹی ٹیم کو اجمل قصاب تک رسائی بھی نہ دی ، بھارتی عدم تعاون اورہٹ دھرمی ہی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی.چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت میں ہوا اور اس کے 90 فیصد شواہد اور حقائق بھارت کے پاس تھے اور ہماری تمام ترکوششوں کے باوجود بھارتی حکومت متعلقہ شواہد شیئر کرنے سے گریزاں تھی.وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت تو ہماری عدالتوں کی قائم کردہ کمیٹی سے تعاون کے لئے بھی تیار نہیں تھا،پہلے مرحلے میں تو اس کمیٹی کو ہندوستان آنے تک کی اجازت نہیں دی گئی. چوہدری نثار نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ ممبئی حملہ کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں، ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جو وزارتِ داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے.انھوں نے کہا کہ حملوں کے کیس میں تعطل اور سست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندوستان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کیس میں تاخیر ہوئی، یہی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں بڑی رکاوٹ ہے

.سابق وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ بھارت ممبئی حملہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی بجائے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا اسی لئے اس نے واقعے کو پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا.ہماری تحقیقاتی ٹیم کو ممبئی واقعے کے واحد زندہ ثبوت اجمل قصاب سے سوالات کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا بلکہ بھارتی حکومت نے کمال پھرتی سے اجمل قصاب کو پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا اور پھر واقعے کو سیاسی بنیادوں پر پاکستان کی بدنامی کا ذریعہ بنا دیا گیا.چوہدری نثار نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے ہر واقعے پر ہندوستان سے مکمل تعاون اور معلومات کا تبادلہ کیا جب کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے اندر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات میں ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کا مظاہرہ کیا.انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن جیسے واقعات پر بھارت کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کامظاہرہ ہوا، ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان کے تعاون کی ہر درخواست، خط اور اعلان ریکارڈ پر ہے جس کے خطوط اور ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس محفوظ ہیں.نواز شریف کے سرل المیڈا کو انٹرویو پر ملک بھر میں صدائے احتجاج بلند ہے مقدمات قائم کرنے کی درخواستیں دی جارہی ہیں لیگ کی اکثریت خاموش جبکہ شہباز شریف خرم دستگیر صفائیاں پیش کررہے ہیں اپوزیشن کا شور شرابا بھی علیحدہ ہے نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز بدستور اپنے دعوے پر قائم ہیں بلکہ مزید زد معنیٰ الزام تراشیوں میں مصروف ہیں انہیں معلوم ہے کہ یہ چند روز کا شور شرابا ہے پھر خاموشی چھا جائیگی یہی ہمارے ملک کی سیاست اور سیاستدانوں کا شیوہ ہے تاہم نواز شریف جس پالیسی پر چل رہے ہیں وہ سو فیصد غلط اور ملک وقوم کے خلاف ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے

..

مزید خبریں :

سروے