شکست خوردہ سیاسہ جماعتوں کی انتخابات پر تنقید اور اسکی وجہ  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شکست خوردہ سیاسہ جماعتوں کی انتخابات پر تنقید اور اسکی وجہ 


مختلف شکست خوردہ سیاسی جماعتوں نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے الزامات لگانے کی بجائے انتخابات کو ہی مکمل طور پر کالعدم قرار دینے کے مطالبے شروع کردیئے ہیں مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل اس میں سرفہرست ہیں ن لیگ کو تو معاملہ صاف ہے کہ نواز شریف کا پورا خاندان کئی دہائیوں سے برسر اقتدار ہے انہوں نے اربوں کی لوٹ مار کی پنجاب پولیس اور ملک کی بیورو کریسی کو اپنا درباری بنا کر من مانیاں کیں اور اب احتساب شروع ہے اور سب کو اپنا انجام نظر آرہا ہے جہاں تک جمعیت ف کا تعلق ہے تو اسے بھی شکست نظر آرہی تھی اور مولانا فضل الرحمان نے بینظیر نواز شریف مشرف حکومتوں میں ان کا ساتھ دیا اور مفادات اٹھائے اب انہیں دال گلتی نظر نہیں آرہی تو سیخ پا ہیں انہیں یہ بھی یقین ہے کہ عمران خان کسی بھی صورت انہیں نہیں پوچھیں گے تو وہ سراپا احتجاج ہیں اور اپنی ساکھ بچانے اور دکھانے کیلئے دوسری جماعتوں سے تعاون کے طلبگار ہیں عمران خان پر یہودیوں کا ایجنٹ ہونے کے الزامات لگا رہے ہیں یہاں تک کہ قومی اسمبلی میں نواز شریف حکومت نے قادیانیوں کے حلف نامے میں تبدیلی کا الزام تحریک انصاف کو ٹھہراتے ہیں لیکن جب قومی اسمبلی میں

یہ سب کچھ منظور ہوا تھا تو وہ ن لیگ کے اتحادی اور نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے ہر الیکشن سے قبل متحدہ مجلس بنتی پھر ٹوٹ جاتی ہے جب کبھی متحدہ مجلس عمل نے کامیابی بھی حاصل کی تو کبھی انہوں نے نفاذ اسلام کا مطالبہ نہیں کیا دینی جماعتیں تقسیم ہوجاتی ہیں پھر الیکشن آتے ہی متحد ہوجاتی ہیں اب بھی جمعیت اور جماعت اسلامی کے اختلافات جلد عوام کے سامنے آجائیں گے ن لیگ تو کرپشن کیسز سے جان چھڑانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے کچھ یہی صورتحال پیپلز پارٹی کی ہے کہ آصف علی زرداری بھی جلد ہی احتساب کی زد میں آنیوالے ہیں ویسے بھی عمران خان کو اکثریت صرف اور صرف احتساب کا نعرہ لگانے اور شریف خاندان کے گرفت میں آنے کی وجہ سے ملی ہے اور اگر اب وہ اس سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹا تو رسوائی مقدر ہوگی آگے بڑھاؤ گذشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والے پھنس جائیں گے خواہ انکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوگا شکست خوردہ سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا اور انتخابات کالعدم قرار دینے کا خواب تو پورا نہ ہوگا ..

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔