آل پارٹیز کانفرنس کا تحریک چلانیکا اعلان اسکے مضمرات ونتائج  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آل پارٹیز کانفرنس کا تحریک چلانیکا اعلان اسکے مضمرات ونتائج 


متحدہ مجلس عمل اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مشترکہ طور پر بلائی گئی کانفرنس میں پیپلز پارٹی نے شرکت نہیں کی جبکہ اے این پی ،ایم کیو ایم پشتونخوامیپ نیشنل پارٹی نے شرکت کی ،متحدہ مجلس عمل اور مسلم لیگ (ن)کی جانب سے مشترکہ طور پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے انتخابات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ مقدس ایوان میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،نہ ان کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں نہ ان کو حق حکمرانی دیں گے ،دیکھیں گے یہ لوگ کیسے ایوان میں داخل ہوتے ہیں اور کہاہے کہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اسے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے منتخب ہونے والے ارکان حلف نہیں اٹھائیں گے نون لیگ نے حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگ لیا.ملک بھر میں دوبارہ انتخابات کے لیے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اس حوالے سے اگلے دو دن میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر طریقہ کار پر اتفاق کرلیاجائے گا.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

انہوں نے بتایاکہ نتائج پر اعتراض رکھنے والی دیگر پارٹیوں سے بھی ایک دودن میں رابطے کرکے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیاجائے گا، ملک میں جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں قربانیاں ہیں جمہوریت کو کسی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، جو قوتیں یہ سمجھتی ہیں کہ سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں سب کچھ عوام کے ہاتھ میں ہے ، الیکشن کمیشن ناکام ہوگیاہے،آراوزفوجیوں کے یرغمال بنے رہے ہیں ،پولنگ ایجنٹس کو نتیجہ فراہم نہیں کیا گیاہے

،ہم دیکھیں گے یہ ایوان کیسے چلاتے ہیں، مقدس ایوان میں ڈاکے ڈال کر جانے والے لوگوں کو ایوان میں داخل نہیں ہونے دیں گے .شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اس مستقبل اپنی اپنی سیاست ہوتی رہی اب تمام جماعتوں کومتحد ہونا چاہیے.انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ،شہباز شریف نے فارم 45 میں ردوبدل کے بارے میں حقائق بیان کیے،آپ سب اس پررائے دیں، پھر کوئی فیصلہ کریں گے.سراج الحق کا کہنا تھاکہ ہمیں الیکشن سے پہلے متحدہونا چاہیے تھااب بھی وقت ہے کہ متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے. اسفند یار ولی نے کہاکہ ہم کراچی اورپشاوربندکرسکتے ہیں ،پی ٹی آئی کی طرح ہمیں بھی شہربندکرنے ہوں گے.اگر کچھ کرنے کا حوصلہ ہے تو کریں ورنہ خاموشی سے بیٹھ جائیں اگر ان کے خلاف احتجاج کرنا تو 100 بسم اللہ اگرایسا کرنا ہے تو سب اپنی چادریں اٹھائیں اور گھروں کو جائیں ہم عمران کی طرح بے شرم نہیں بن سکتے ،قومی اسمبلی میں بیٹھ کرتنخواہیں لیں اورباہراحتجاج کریں.آل پارٹیز کانفرنس میں کم وبیش سب شکست خوردہ جماعتوں کے نمائندوں سربراہوں نے شرکت کی میزبانی کے فرائض شہباز شریف نے سرانجام دیئے لیکن وریہ نرم اور مفاہمتی رکھا جبکہ حمزہ شہباز نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جس طرح سابقہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی وجہ سے ہم نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے دی اب تحریک انصاف ہمیں پنجاب حکومت بنانے دے پھر حلف نہ اٹھانے کے فیصلے کی بھی شہباز شریف نے حمایت نہیں کی پارٹی سے مشاورت کا بہانہ بنا کر معاملہ گول کرنے کی کوشش کی اے این پی متحدہ مجلس عمل بلکہ جمعیت ف اور پشتونخوا میپ کا رویہ جارحانہ تھا اسکی بڑی وجہ گذشتہ پانچ سالوں میں دونوں جماعتوں کی اقتدار میں شمولیت اور مفادات کا حصول تھا مولانا فضل الرحمان کو تو یقین ہے کہ حکومت تو کجا اب کشمیر کمیٹی کا عہدہ بھی انکے ہاتھ سے نکل جائے گا پشتونخوامیپ بھی اقتدار میں تھی اقتدار جانے اک دکھ جہاں تک آل پارٹیز کانفرنس کو دھمکیوں کا معاملہ ہے تو انتہائی اقدامات کے نتیجہ میں جلاؤ گھیراؤ لاشیں گر یں گی پھر جمہوریت کا بستر گول ہوجائے گا اور ایہی نواز شریف خاندان کی خواہش ہے کہ کسی بھی طریقے سے ان خاندان کے سزاؤں سے بچ جائے .
 

..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا