واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی


لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی. واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے. ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے.واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب اس کا استعمال مزید آسان ہو چکا ہے. کچھ عرصہ قبل گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی تھی.گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں، یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا. اس سے پہلے واٹس ایپ پر صرف دو لوگ ویڈیو کال کر سکتے ہیں.2016ء میں واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروایا تھا.

لیکن یہ سہولت موجود نہیں تھی،تاہم اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو حل کر دیا گیا ہے.واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں. کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے.واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کال کی سہولت دینے پر واٹس ایپ صارفین نے بھی خوشی کااظہار کیا ہے.اور کہا کہ وہ بھی باقی ایپس کی طرح واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت کا انتظار کر رہے تھے.جو کہ اب انہیں مہیا کر دی گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔