پیناسونک کے اس عام سے فیچرز والے سمارٹ فون کی قیمت کا بھی دل کرے گا ابھی خرید لیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پیناسونک کے اس عام سے فیچرز والے سمارٹ فون کی قیمت کا بھی دل کرے گا ابھی خرید لیں


نیویارک(قدرت روزنامہ) پیناسونک Toughbook FZ-T1کے نام سے ایک نیا سمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جو عام سمارٹ فونز والے فیچر کا حامل ہے لیکن اس کی قیمت 2لاکھ روپے ہے. اس کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ بھی اسے فوراً خریدنا چاہیں گے.

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فون میں اینڈرائیڈ اوریو (Oreo) 8.1 پروسیسر، 2جی بی ریم (RAM)، 16جی بی سٹوریج، 720پی کی حامل 5انچ سائز کی سکرین، 8میگا پکسل بیک کیمرا اور 3200mAhطاقت کی بیٹری لگائی گئی ہے.یہ تو وہ فیچرز ہیں جو ہر اینڈرائیڈ فون میں آپ کو مل سکتے ہیں. پیناسانک کے اس ماڈل کی جو خاص بات ہے وہ اس کی پائیداری ہے. یہ ماڈل خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں یا تعمیراتی جگہوں اور دیگر ایسے مقامات پر کام کرتے ہیں جہاں فون کے گرکر ٹوٹنے یا پانی میں گرکر خراب ہونے کا احتمال بہت زیادہ ہوتا ہے. یہ فون واٹرپروف ہے.

اسے پانی میں ڈیڑھ میٹر گہرائی میں 30منٹ تک پڑا رہنے دیں تو بھی پانی اس کے اندر داخل نہیں ہوتا. اس کے علاوہ یہ منفی 10سے 50ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور بہت سخت جھٹکابھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. اس کی بیٹری لائف 12گھنٹے ہے تاہم اس میں ہاٹ سویپ ایبل کی سہولت موجود ہے جس کے ذریعے آپ فون بند ہوئے بغیر ختم ہونے والی بیٹری نکال کر نئی بیٹری لگا سکتے ہیں.اس کے علاوہ اس میں بارکوڈ ریڈر، ٹریگر بٹن اور کئی طرح کے بیلٹ، بیٹری پیک اور سکرین پروٹیکٹر بھی صارفین کو فراہم کیے جائیں گے. کمپنی نے اس فون کے دو ماڈل متعارف اگست میں متعارف کروانے جا رہی ہے. پہلا ماڈل صرف وائی فائی کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی قیمت 1لاکھ 2ہزار 775بھارتی روپے(تقریباً1لاکھ 84ہزارپاکستانی روپے) ہے. دوسرے ماڈل میں وائی فائی کے ساتھ فور جی سپورٹ بھی مہیا کی گئی ہے اور اس کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 220بھارتی روپے(تقریباً 1لاکھ 96ہزار پاکستانی روپے) ہے.

..

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا