5 جی ٹیکنالوجی سے لیس ‘پہلا’ اسمارٹ فون متعارف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

5 جی ٹیکنالوجی سے لیس ‘پہلا’ اسمارٹ فون متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹرولا نے دنیا کے پہلے ' 5 جی' فون موٹو زی تھری کو متعارف کرا دیا ہے. جی ہاں موٹرولا نے فائیو جی کے شعبے میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

اس حوالے سے بات کرنے سے پہلے اس فون کے بنیادی فیچرز جان لیں جو کہ موٹو زی تھری پلے کی طرح گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے. اس کے بیک پر آپ 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دریافت کرسکیں گے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے دیا گیا ہے. اس میں فنگر پرنٹ ریڈر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ کمپنی نے بیٹری کا سائز تو نہیں بتایا مگر اس کا کہنا ہے کہ یہ پورا دن بآسانی چل سکے گی. موٹو زی تھری میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے. ہیڈفون جیک تو اس میں موجود نہیں مگر ڈونگل کنورٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے. اب بات کرتے ہیں فائیو جی موٹو موڈیولر کی، جو کہ اس فون کو ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ کرسکے گا، تاہم یہ موٹو موڈ 2019 کے آغاز میں دستیاب ہوگا. موٹرولا کے مطابق فائیو جی موٹو موڈ کی بدولت اس فون کی ڈیٹا اسپیڈ 5 جی بی فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی یعنی ایک منٹ میں 60 فل ایچ ڈی فلمیں (اگر 4.84 جی بی کی ہوں) ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا. یہ موڈیولر اٹیچ منٹ فرنٹ، سائیڈ اور بیک پر موجود 4 ملی میٹر ویو موڈیولز پر نصب کی جائے گی تاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکے. فائیو جی نیٹ ورک پر بلاتعطل فور کے لائیو اسٹریم اور رئیل ٹائم وی آر کا تجربہ ممکن ہوگا مگر بیٹری پاور جلد ختم ہوگی، اسی لیے فائیو جی موٹو موڈ کے اندر 2000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی جائے گی. ویسے موٹو زی تھری فون حقیقی معنوں میں فائیو جی فون نہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اندر موجود نہیں ہوگی تاہم موڈیولر کی مہربانی سے اسے اس تیزترین نیٹ ورک چلنے والے پہلے فون کا اعزاز ضرور مل گیا ہے. اس فون کی قیمت 480 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی اور یہ 16 اگست کو مختلف مقامات پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم فائیو جی موڈیولر کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی