پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں


(قدرت روزنامہ)اپنے پرانے موبائل فون کو فروخت یا بدل کر نئی ڈیوائس لینا چاہتے ہیں؟ تو اس کا ڈیٹا درست طریقے سے صارف کرنا ہی ذاتی ڈیٹا کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روک سکتا ہے. یاد رکھیں کہ کسی بھی فون کو سو فیصد تباہ کردینا ممکن نہیں اور اس کی اسٹوریج سو فیصد فول پروف ہوتی ہے، یعنی ڈیٹا کو درست ٹولز سے ریکور کرنا بالکل ممکن ہے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

یہاں آپ جان سکیں گے کہ اینڈرائیڈ فون کو فروخت کرنے سے پہلے ڈیٹا کی صفائی کیسے کی جاسکتی ہے.سب سے پہلے تمام ڈیٹا بشمول کانٹیکٹس کا بیک اپ بنائیں. تمام سروسز جیسے ای میل اور سوشل میڈیا سے لاگ آﺅٹ ہوں اور پھر ان کا ڈیٹا بھی صارف کریں، اگر ممکن ہو تو. اس فون کا سیریل نمبر اپنے ریکارڈ میں ضرور محفوظ رکھیں. فون کو انکرپٹ کریں اینڈرائیڈ ڈیوائس کو انکرپٹ کرنا ڈیٹا کو دوبارہ ریکور ہونے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے ہے. اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو میں تو گوگل نے سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انکرپشن کو لازمی کررکھا ہے تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ یا اس سے پہلے کا سسٹم استعمال کررہے ہیں جو انکرپشن کو سپورٹ بھی کرتا ہو، تو سیٹنگز مین سیکیورٹی اور پھر انکرپٹ فون پر جاکر ڈیٹا کو اسکریمبل کردیں اور پھر فیکٹری ری سیٹ کریں.ایسے کرنے سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا.ڈیلیٹ کیے جانے والے ڈیٹا کو اوور رائٹ تو اب انکرپٹ کرکے فیکٹری ری سیٹ کرکے سب کچھ ڈیلیٹ کرچکے ہیں تو اب اس ڈیٹا کے حصول کو مزید ناممکن بنانے کے لیے نئے بیکار ڈیٹا سے اسے اوور رائٹ کردیں.اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکا?نٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں. اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں.اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں.اس عمل کو دہرائیں اگر آپ زیادہ تشویش کے شکار ہیں تو اوپر دی گئی ٹپس کو کئی بار دہرائیں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ ڈیٹا یقینی طور پر ڈیلیٹ ہوچکا ہے اور کوئی بھی اسے ریکور کر نہیں سکتا.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018