پانی میں بھی کام کرنے والا دنیاکا سب سے چھوٹافون - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پانی میں بھی کام کرنے والا دنیاکا سب سے چھوٹافون


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لندن :ویسے تو دنیا میں پہلے بھی چھوٹے ترین اسمارٹ موبائل متعارف کرائے جا چکے ہیں ،گزشتہ برس دسمبر میں برطانوی کمپنی زینکو نے ایک ایسا موبائل متعارف کرایا تھا، جس کی لمبائی محض 7.46 ملی میٹر جب کہ وزن صرف 13 گرام تھا.

یہ فون 2 جی تھا، جب کہ اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں ہی چینی کمپنی’یونی ہرٹز‘نے جیلی نامی ایک ایسا چھوٹا فون متعارف کرایا تھا، جو فور جی سپورٹڈ تھا. جیلینامی موبائل محض 2.45 انچ اسکرین کا حامل تھا، جبکہ اس کی مجموعی لمبائی 3.6 انچ اور چوڑائی 1.7 انچ تھی ، اب اسی

کمپنی نے ’ایٹم‘ نامی ایک اور چھوٹا موبائل متعارف کرایا ہے، جسے پانی میں بھی چلایا جا سکے گا. اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف فور جی سپورٹڈ ہے، بلکہ اس میں پہلی بار فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے ، محض 2.45 انچ کی اسکرین رکھنے والے اس موبائل کے بیک پر 16 میگا جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے ،4 جی بی ریم کے حامل اس موبائل میں اسٹوریج کی صلاحیت 64 جی بی ریم تک بڑھائی جا سکتی ہے. اس چھوٹے موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جدید ترین اینڈرائڈ 1.8 آپریٹنگ سسٹم سے چلتا ہے ، 2 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے حامل اس موبائل میں وائرلیس اور بلیوٹوتھ کی سہولت بھی ہوگی ، اس چھوٹے ترین موبائل کی قیمت محض 300 امریکی ڈالر (پاکستانی 30 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے. خیال رہے کہ اس موبائل کو تیار کرنے والیکمپنی ابھی فنڈز اکٹھے کرنے میں مصروف ہے،جیسے ہی کمپنی کو مطلوبہ فنڈز یا سرمایہ کار مل جائیں گے، اس فون کو متعارف کرایا جائے گا. 

..