آئی فون کی ملکیت کسی شخص کے امیر ہونے کی نشانی؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آئی فون کی ملکیت کسی شخص کے امیر ہونے کی نشانی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو تاہم اگر آپ کے ہاتھ میں آئی فون ہے تو یہ آج کے دور میں امیر ہونے کی نشانی ہوسکتا ہے.یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی اس تحقیق میں امارات کی نشانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ آئی فون کا مالک ہونا کسی فرد کی زیادہ آمدنی کی علامت ہوسکتا ہے.اس تحقیق کے دوران 2 گروپس کے درمیان ثقافتی فرق کا تعین سماجی رویوں، صارفین کے طور پر رویے اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کیا گیا. تحقیق کے مطابق اگر میں رولیکس گھڑی کا کلائی میں ہونا امیر ہونے کی نشانی تھی تو 2016 میں یہ جگہ آئی فون نے لے لی.

تحقیق کے مطابق آئی فون کا مالک ہونا 69.1 فیصد تک اس امر کی پیشگوئی کرتا ہے کہ مذکورہ فرد اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتا ہے.محققین کا کہنا تھا کہ 2016 میں کسی کے پاس آئی پیڈ کی موجودگی سے 69 فیصد تک درست پیشگوئی ممکن تھی کہ اس کا تعلق اعلیٰطبقے سے ہے.انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون کے مقابلے میں کسی اور برانڈ سے کسی فرد کے اعلیٰ طبقے سے تعلق کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں تھا.تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر رہے کہ آخر آئی فون کسی کے دولت مند ہونے کی نشانی کیوں ہے.ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ایپل کے آئی فون دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں مہنگے ہیں، جیسے گزشتہ سال کا 64 جی بی اسٹوریج والا آئی فون ایکس 999 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے.ویسے یہ ضروری نہیں کہ آئی فون کا مالک ہونا امیر ہونے کی نشانی ہو مگر اس بات کے امکانات کافی زیادہ ضرور ہوتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا