آپ کے سام سنگ گلیکسی موبائل پر اس پراسرار بٹن کا دراصل کیا مقصد ہے؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آپ کے سام سنگ گلیکسی موبائل پر اس پراسرار بٹن کا دراصل کیا مقصد ہے؟


سیول  (قدرت روزنامہ) سام سنگ چند مہینوں میں نیا فلیگ شپ فون نوٹ 9 متعارف کرانے جا رہی ہے اور اس سے پہلے ہی فون کے بارے میں بہت سی تفصیلات منظرعام پر آ چکی ہیں مگر اب ایک ایسا ’طلسمی‘ بٹن بھی سامنے آ گیا ہے کہ صارفین خوشی سے نہال ہو گئے ہیں. ٹوئٹر صارف ’آئس یونیورس‘ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور کور کو دیکھ کر یہ بات تو طے ہو گئی ہے کہ سام سنگ نوٹ 9 میں بھی فنگرپرنٹ پچھلے حصے پر لگایا جائے گا جبکہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ سام سنگ نے نوٹ 9 میں فنگرپرنٹ سینسر سکرین کے اندر لگانے کا فیصلہ کیا ہے.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

اس سب کے بعد ایک اور نئی ’لیک‘ سامنے آئی ہے جس میں موبائل والیم اور پاور بٹن کیساتھ ایک چوتھا بٹن بھی دیکھنے میں آ رہا ہے اور سب ہی یہ جاننے کیلئے بے قرار ہیں کہ آخر یہ بٹن کیا کام کرے گا.یہ ماجراءبھی حل ہو ہی گیا ہے کیونکہ کورین خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ نے

حال ہی میں ”پرفیکٹ کیپچر ٹیکنالوجی“ کے نام سے ایک ٹریڈمارک دائر کیا ہے جس کے مطابق یہ نیا بٹن کچھ اور نہیں بلکہ بہترین انداز میں تصاویر لینے کے کام آئے گا جیسا کہ سونی کے سمارٹ فونز میں ہوتا ہے. یہ چوتھا بٹن ممکنہ طور پر کیمرہ بٹن کے شارٹ کٹ کے طور پر استعمال ہو گا اور صارف اسے دو مرتبہ دبا کر سکرین آن کئے بغیر ہی کیمرہ آن کر سکیں گے اور فوراً تصاویر بھی اتار سکیں گے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گلیکسی نوٹ 9 کے مالکان اس بٹن کے ذریعے ویڈیوز بھی ریکارڈ کر سکیں گے. کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بٹن سکرین شاٹ لینے کیلئے استعمال ہو گا اور صرف ایک مرتبہ دبانے سے ہی موبائل کی سکرین شاٹ بن جائے گی. ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کے اس چوتھے بٹن سے متعلق سامنے آنے والے دعوے درست ہیں یا انہیں میں کوئی حقیقت نہیں لیکن اگر سام سنگ کی جانب سے فوٹوگرافی پر دی جانے والی توجہ کو دیکھا جائے تو پھر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ بٹن کیمرہ بٹن کے طور پر کام کرے گا.

..

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا