یوٹیوب فیس بک کی بالادستی کے لیے خطرہ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یوٹیوب فیس بک کی بالادستی کے لیے خطرہ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لاس اینجلس :اس وقت فیس بک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ یا اپلیکشن ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے مگر لگتا ہے کہ بہت جلد یہ اعزاز اس سے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب چھین سکتی ہے. جی ہاں یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹی وی سکرین پر روزانہ اس سائٹکی ویڈیوز دیکھنے کا وقت 18 کروڑ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

  یوٹیوب کی سی ای او سوزن وجوسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ویڈیوز دیکھنے کے لیے ٹیلی ویژن بھی اہم ذریعہ بن چکے ہیں. اسی طرح صارفین کی جانب سے لائیکس، کمنٹس اور چیٹ وغیرہ میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، لائیو اسٹریمنگ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 10 گنا بڑھ چکی ہے اور 6 کروڑ سے زائد

صارفین کمیونٹی ٹیب پوسٹس پر کلک یا انگیج ہیں. کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ سٹوریز کو 10 ہزار سے زائد سبسکرائبرز تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایک نیا کاپی رائٹ میچ ٹول بھی متعارف کرایا جائے گا.    کمپنی نے کہا کہ صارفین کے اندر سکرین کے زیادہ استعمال کو محدود کرنے کے لیے بھی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے،اسی طرح یوٹیوب اسٹوڈیو کے نئے ڈیش بورڈ کو بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران پیش کیا جائے گا. خیال رہے کہ فیس بک کے بعد مقبولیت کے لحاظ سے پہلے واٹس ایپ کو دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا جس کےصارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے  تاہم اب یوٹیوب نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے اور یہ ویب سائٹ فیس بککی بالادستی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے.

..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا