بھڑکتی ہوئی شدیدآگ جیسی گرمی میں صرف 800 روپے میں اپنا اے سی تیار کریں۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھڑکتی ہوئی شدیدآگ جیسی گرمی میں صرف 800 روپے میں اپنا اے سی تیار کریں۔۔


(قدرت روزنامہ)اگر آپ اس شدید گرمی کو برداشت نہیں کرنا چاہتے تاہم مہنگے ائیرکنڈیشنر خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تو اپنا گھریلو ساختہ اے سی تیار کرنا اب آپ کے بائیں ہاتھ کا کمال ثابت ہونے والی ہے. کم از کم ایک شخص نے تو ایسا کر دکھایا ہے اور وہ بھی صرف 8 ڈالرز (تقریباً 800 پاکستانی روپے) کے اندر اور اب وہ چاہتا ہے کہ ہر فرد اس سے مستفید ہو.

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔

ڈان نیوز کے مطابق اس شخص نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اپنے گھریلو ساختہ اے سی کی تیاری کا مکمل طریقہ کار بیان کردیا ہے اور کا کہنا ہے کہ اب مہنگے ائیرکنڈیشنرز پر ہزاروں روپے ضائع کرنے کی بجائے صرف 8 ڈالر اور اپنے قیمتی 10 منٹ صرف کر کے آپ اس ٹھنڈی مشین کو تیار کرسکتے ہیں.اس کے بقول گھریلو اے سی کے لیے ہلکا پولیسٹرین کا کولر، 2 ڈرائیر وینٹس، ایک چھوٹا پنکھا، برف سے بھری بوتلیں اور آئس کیوبز کے لیے پلاسٹک بیگز، تیز نوک والا مارکر یا قلم خاکہ بنانے کے لیے، کاٹنے کے لیے کچن میں استعمال ہونے والی چھری جبکہ صفائی کے لیے ویکیوم.اس کے بعد سب سے پہلے ڈرائیر و ینٹس کو کولر کے ڈھکن کے اوپر رکھ دیں اور ان کے ارگرد قلم سے نشان ڈال دیں جس کے بعد وہ نشان زدہ جگہ کاٹ دیں. پھر ان سوراخوں پر وینٹس کو لگا دیں جبکہ ان دونوں کے درمیان والی جگہ پر پنکھا فکس کریں تاہم وہاں بھی پہلے قلم سے نشان لگاکر اس جگہ پر سوراخ ضرور کرلیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ پنکھے سے نکلنے والی ہوا براہ راست کولر کے اندر جائے. کٹائی کے بعد ویکیوم سے وہ جگہ اچھی طرح صاف کرلیں ورنہ بعد میں یہ کچرا پنکھے میں پھنس کر تباہی کا باعث بھی بن سکتا ہے.اب کولر کے اندر فریز ہوئی کچھ بوتلیں رکھ دیں اور کچھ آئس پیکس بھی ان کے ساتھ ہو تو بہتر ہے، اس کے بعد کولر کا ڈھکن بند کردیں. اس کے بعد پنکھے اور وینٹس کو ان کے سوراخوں میں رکھ کر پنکھا چلا دیں اور اس سے نکلنے والی ہوا جب برف سے ٹکرا کر وینٹس کے ذریعے باہر نکلے گی تو اے سی جیسا اثر کمرے پر ہونے لگے گا. تو آزما کر دیکھیں ہوسکتا ہے کہ آپ مہنگے اے سی کو خیرباد کہہ دیں.

..

ضرور پڑھیں: حلف برداری تقریب،لیگی ایم پی اے طارق گل خود کو زنجیروں میں جکڑکر اور سر پر کفن باندھ کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے