انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی، نوجوان طبقہ انسٹاگرام کی جانب مائل،حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی، نوجوان طبقہ انسٹاگرام کی جانب مائل،حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے


سان فرانسسکو (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپیلیکیشن متعارف کرواکرنوجوانوں کو اپنی طرف مائل کر لیا ، صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے،صارف انسٹگرام پر اپنا چینل بھی ترتیب دے سکتا ہے.غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کیسی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں.

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

سوشل میڈیا کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام نے یوٹیوب کی نقل کرتے ہوئے آئی جی ٹی وی متعارف کروایا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل ہوگی.سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کے سی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں.کیون سسٹروم کا تقریب میں کہنا تھا کہ 2010 میں متعارف کروائی گئی یہ ایپ اب پوری دنیا میں مقبول ہوچکی ہے، جس کے 1 ارب صارفین ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کے ذریعے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں.ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان 40 فیصد ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ 60 فیصد موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور اب انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں.انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ پر صرف ایک منٹ کی مختصر اسٹوری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بجائے با آسانی 1 گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں.آئی جی ٹی وی فیچر میں تمام ویڈیوز عمودی (vertical) دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں فل اسکرین بھی ہوسکتی ہے .

..

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا