ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی،بارشوں کانیا سلسلہ مسلسل کتنے دن تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی،بارشوں کانیا سلسلہ مسلسل کتنے دن تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


اسلام آ با د (قدرت روزنامہ) محکمہ مو سمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکی پیشگوئی کردی ہے. جمعہ کو محکمہ موسمیات کی جا نب سے بتا یا گیا کہ 5 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کاسلسلہ 3 سے 4 دن جاری رہے گا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

اس کے علاوہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ہفتہ وار موسمیاتی رپورٹ جاری کردی ہے. رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز میں مضبوط ہوگا. بالائی علاقوں میں ایک سےدو شدید بارشیں بھی متوقع ہیں. کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی.اس کے علاوہ آج ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا. محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی والے بارش کا ابھی مزید انتظار کریں. کراچی میں اس ہفتے بھی بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم کمزورہے،موسم اچھا رہے گا اورہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی