بارشیں ہی بارشیں ،ملک میں بارشوں کانیاسلسلہ کب سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بارشیں ہی بارشیں ،ملک میں بارشوں کانیاسلسلہ کب سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا.تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے.گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا.پیر سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن)، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن)، مشرقی سندھ (میرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، وسطی/جنوبی پنجاب (فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن)،بالائی/وسطی سندھ (حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی.اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی