کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے، یہ صورتحال آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے.

ضرور پڑھیں: فوج اور پولیس کے اہلکار پریزائڈنگ افسر کی ہدایات پر عمل اور رپورٹ کریں گے :سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو مالا کنڈ، کوہاٹ، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 26 ملی میٹر ہوئی

جبکہ کوہاٹ 16 ملی میٹر، سیدو شریف تین ملی میٹر، لوئر دیئر میں دو ملی میٹر، گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں دو ملی میٹر، پنجاب کے علاقے مری میں سات ملی میٹر اور بلوچستان کے علاقے زیارت میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.جمعہ کو سب سے زیادہ گرمی سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دالبندین اور ہنجوداڑو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے..

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد شہباز شریف کے بیانات ’پکڑ‘میں آگئے ،الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا