لاہور سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش ، موسم خوشگوار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لاہور سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش ، موسم خوشگوار


لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. تفصیلات کے مطابق آج چھٹی والے دن صبح سویرے لاہور، میانوالی، چناب نگر، صفدرآباد اورگردونواح میں سرمئی بادلوں سے موسم خوشگوار ہو گیا اورٹھنڈی ہوا چل پڑی جس کے بعد بارش نے موسم کا مزہ دوبالا کر دیاجبکہ سانگلہ ہل اور نواحی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

ٹھنڈی ہواوں اور بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور وہ خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے. محکمہ موسمیات

کے مطابق ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، مردان، ڑوب، ڈی جی خان ڈویڑن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا.

..

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی