’جو مرد جنسی عمل کے دوران یہ شرمناک کام کرتے ہیں انہیں دماغ کا کینسر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’جو مرد جنسی عمل کے دوران یہ شرمناک کام کرتے ہیں انہیں دماغ کا کینسر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘


نیویارک(قدرت روزنامہ) انٹرنیٹ پر فحش فلموں کی بھرمار نے دیگر خباثتوں کے ساتھ ساتھ جنسی عمل کے کچھ ایسے شرمناک غیرفطری طریقوں کو بھی رواج دے دیا ہے کہ جانور بھی ایسی خباثتوں کے مرتکب نہیں ہوتے. انہی میں ایک جنسی عمل کے لیے منہ کا استعمال بھی ہے.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

اب جنسی عمل کے اس طریقے کے متعلق سائنسدانوں نے ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ شاید جان کر بے راہرو لوگ اس سے تائب ہو جائیں. امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو مرد جنسی عمل میں منہ کا استعمال کرتے ہیں انہیں دماغ اور گردن کا کینسر لاحق ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں. اس کے برعکس جنسی طور پر متحرک خواتین میں اس کے منفی اثرات قدرے کم پائے جاتے ہیں.“ سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ”جو مرد سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ جنسی عمل کا یہ شرمناک طریقہ بھی اپناتے ہیں ان میں ایچ پی وی نامی کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے اور ایسے مردوں کو ایچ پی وی سے بچاﺅ کی ویکسین دینا لازمی ہو جاتا ہے.“ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے سے 20سے 69سال عمر کے 13ہزار 89افراد کا طبی ڈیٹا کا حاصل کیا اور ان کو لاحق امراض اور ان کی جنسی عادات سے اس کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن کے مطابق ان مردوں میں ایچ پی وی کینسر کا خطرہ سب سے کم تھا جو نہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور نہ جنسی عمل میں منہ کا استعمال، جبکہ ان مردوں میں سب سے زیادہ تھا جو یہ دونوں کام کرتے تھے...

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی