گھر بیٹھے انتہائی آسانی سے دانت کیسے جگمگائیں ؟ یہ آسان نسخہ حیران کردے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گھر بیٹھے انتہائی آسانی سے دانت کیسے جگمگائیں ؟ یہ آسان نسخہ حیران کردے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر کیا آپ اس فوری کام کرنے والے اس گھریلو نسخے کو آزمانا پسند کریں گے؟درحقیقت موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو رنگوانا وغیرہ.مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے بلکہ کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

جی ہاں اگر سیب کھانے کی عادت دانتوں کو چائے یا کافی کے داغوں سے بچاتی ہے بلکہ آپ کے دانتوں کو چمکانے کا سستا ترین اور قدرتی طریقہ ثابت ہوتی ہے.درحقیقت سیب کھانے کی عادت نہ صرف ڈاکٹروں کو دور رکھ سکتی ہے بلکہ ڈینٹیسٹ سے بھی دور رکھ سکتی ہے.جب آپ سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کسی ریگ مال کی طرح قدرتی ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے. سیب کا چھلکا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دانتوں پر ریگ مال کی طرح کام کرکے پلاک اور داغوں کو صاف کرتا ہے.سیب میں ایسڈ اور مٹھاس ہوتی ہے مگر اس کے فوائد نقصان سے زیادہ ہوتے ہیں، بس اس پھل کو کھانے کے بعد پانی سے کلیاں کرنے کی احتیاط کرلیں.تاہم سیب کے چھلکوں سے دانتوں میں پیدا کی جانے والی سفیدی تادیر برقرار نہیں رہتی تاہم اس سے کوئی نقصان بھی نہیں بلکہ یہ داغ دھبوں کی صفائی بھی کرتا ہے.نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے. قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں. ..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :