انسان بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انسان بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسان عمر بڑھنے کی وجہ سے بوڑھے نہیں ہوتے بلکہ ایسا درحقیقت اس جینیاتی عمل کے نتیجے میں ہوتا ہے جو اوائل عمر میں ہماری نشوونما میں مدد دیتا ہے.یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا.

ضرور پڑھیں: تمام مسلمان کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں’’ لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کس طرح کلمہ طیبہ پڑھا کرتے تھے ؟

لندن کالج یونیورسٹی، کوئین میری یونیورسٹی اور لانسٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ جینیاتی پروگرام جو شروع میں مددگار ہوتا ہے وہ درمیانی عمر کے بعد 'بلاوجہ' کام جاری رکھ کر بڑھاپے کا شکار بناکر مختمف امراض میں مبتلا کردیتا ہے.تحقیق کے مطابق اس کی ایک مثال یہ ہے کہ جو خواتین بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، تو کیلشیئم ان کی ہڈیوں سے خارج ہوکر دودھ کو بچوں کے لیے صحت بخش بناتا ہے مگر یہ عمل درمیانی عمر میں بھی جاری رہتا ہے جس سے ہڈیوں کے بھربھرے پن، جوڑوں کے امراض اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے. اسی طرح ایک ہارمون testosterone کی زیادہ مقدار جوانی میں مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر بعد کی زندگی میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے.محققین کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے سائنسدان بڑھاپے پر تحقیق کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ہمارے جسم بڑھاپے کا شکار کیوں ہوتے ہیں.ہم نے اب دریافت کیا ہے کہ اس کی وجہ عمر بڑھنے سے جسمانی تنزلی نہیں بلکہ جینیاتی عمل ہے، جو کبھی ہمارے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے مگر اس کی قیمت ہمیں بڑھاپے کی شکل میں چکانی پڑتی ہے.جسم اس لیے تنزلی کا شکار ہوتا ہے کیونکہ ایک پراسیس ‘senescence’ چل رہا ہوتاہ ے جس میں خلیات تقسیم ہونا ختم کرکے مرنے لگتے ہیں اور یہ پراسیس امراض اور موت کی جانب لے جاتا ہے.محققین کا کہنا تھا کہ اس معلومات سے ہمیں انسانی بڑھاپے کو سمجھنے میں مدد ملے گی ، اور درمیانی عمر کے امراض کے علاج میں بھی مدد ملے گی کیونکہ کسی علاج کے لیے آپ کو وجہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے.اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہوئے. ..

ضرور پڑھیں: صدارتی انتخاب : اب بھی بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ، اگر یہ ایک کام ہو گیا تو تحریک انصاف کو شکست ہو جائے گی ۔۔۔نامور صحافی نے پیشگوئی کردی

مزید خبریں :