زیتون کے تیل کا سب سے بڑا فائدہ آپ نے کبھی سوچا نہیں ہوگا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زیتون کے تیل کا سب سے بڑا فائدہ آپ نے کبھی سوچا نہیں ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے جس کی اکثر خوبیاں آپ نے مختلف مضامین میں پڑھی ہوں گی مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا؟یعنی گھر کی صفائی سے لے کر جلد کی نگہداشت، فرنیچر اور بہت کچھ.تو زیتون کے تیل کے چند ایسے انوکھے طریقے جانے جو آپ کی زندگی کو آسان بناسکتے ہیں.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

ہیئر کنڈیشنر کے ور پر استعمال کریںاگر آپ کے بال خشک اور نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کرکے دیکھیں. اس کے لیے آدھا کپ زیتون کے تیل کو گرم کریں (نیم گرم ابالنا نہیں) اور پھر آہستگی سے اپنے بالوں پر لگائیں. اپنے بالوں کو کسی پلاسٹک کے تھیلے سے کور کرلیں اور اس کے اوپر تولیہ لپیٹ لیں. 45 منٹ تک تولیہ لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں.کیل مہاسوں سے نجاتہوسکتا ہے کہ زیتون کے تیل کو جس طریقے سے چہرے پر استعمال کرکے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے وہ عجیب لگے مگر بیشتر ماہرین اس کی تصدیق کرتے یں. چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں. اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر پھیرنا شروع کردیں. ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں. اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں. آپ کو جلد اپنے چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی. شیونگ کریم کا متبادلاگر شیونگ کریم ختم ہوجائے تو صابن کو استعمال کرکے وقت ضائع نہ کریں کیونکہ اس سے جلد سخت ہوجاتی ہے، اس کے مقابلے میں زیتون کا تیل شیونگ کریم کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے. یہ نہ صرف چہرے پر بلیڈ کو چلانا آسان بناتا ہے بلکہ جلد کو نمی بھی بخشتا ہے. ہوسکتا ہے اس کو آزما کر آپ شیونگ کریم کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں.چکنے ہاتھوں کی صفائیاگر ہاتھوں میں گاڑی کی گریس یا پینٹ لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ نمک یا چینی اپنے ہاتھوں پر انڈل لیں. اس مکسچر کو مضبوطی سے ہاتھوں پر کئی منٹ تک رگڑیں پھر صابن اور پانی سے دھولیں. نہ صرف آپ کے ہاتھ چکنائی سے پاک ہوجائیں گے بلکہ نرم بھی ہوجائیں گے.بالوں پر لگ جانے والے پینٹ کو ہٹانااگر تو کسی وجہ سے گھر میں یا کمرے میں رنگ کرتے ہوئے پینٹ آپ کے بالوں میں لگ جائے تو اس سے جان چھڑانا آسان نہیں ہوتا. تاہم اگر آپ زیتون کے تیل سے روئی کی کچھ مقدار کو بھگو کر نرمی سے اپنے بالوں پر پھیریں تو یہ کام آسانی سے ہوجاتا ہے. یہی چیز آنکھوں کے گرد مسکارا صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے مگر یہاں روئی کی جگہ کسی ٹشو کا استعمال کرنا ہوگا.فرینچر کی پالش بنائیںاپنے لکڑی کے فرنیچر کی چمک دمک بحال کرنے کے لیے ایک محلول تیار کریں جس میں دو حصے زیتون کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا عرق یا سفید سرکہ ہو، جسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر فرنیچر پر اسپرے کریں اور ایک یا دو منٹ تک مکسچر اس پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد کسی صاف کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیں.اپنے پرانی گیند کو دوبارہ نیا جیسا کریںاگر تو آپ کرکٹ کے پرستار ہیں اور اپنی پرانی ہارڈ بال کو دراڑوں سے محفوظ اور اس کے چمڑے کو سخت رکھنا چاہتے ہیں تو اس کی نئی زندگی کے لیے ہر کچھ عرصے بعد زیتون کے تیل کو استعمال کریں. بس زیتون کے تیل کو کسی نرم کپڑے کے ساتھ گیند کے خشک حصوں پر پھیریں اور پھر اسے تیس منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر صاف کپڑے سے صاف کرلیں...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :