معدہ کی گیس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ پانے کے لئے انتہائی مجرب دیسی پھکی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

معدہ کی گیس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ پانے کے لئے انتہائی مجرب دیسی پھکی


لاہور(قدرت روزنامہ)معدہ کی خرابی کی وجہ سے گیس کا پیدا ہونا ایک عام مسئلہ ہے جو اچھے بھلے انسان کو بے حال کردیتا اور ذلیل کراتا ہے.اطبا کا کہنا ہے کہ گیس کا علاج نہ کیا جائے توبعض اوقات دوسرے سنگین امراض کی علامتیں دب جاتی ہیں جس سے اس مرض کا بروقت علم نہیں ہوتا.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

اطبا گیس کاعلاج ایک دیسی پھکی کی صورت میں تجویز کرتے ہیں.یہ دیسی پھکی انتہائی لاجواب ہے جو پرانی گیس اور قبض کا شافی علاج ہے.اسکو بنانے کا طریقہ یہ ہے. اجوائن،پنیر ڈوڈی، سفیدپودینہ ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں اوربعد میں اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں. آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھانے سے گیس کے ساتھ قبض بھی ختم ہوجائے گی.واضح رہے کہ پنیر دوڈی کو تخم حیات بھی کہا جاتا ہے. یہ ایک چھوٹی سی جھاڑی کے تخم ہیں جو جسامت کے لحاظ سے گول اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے .اس کے اندر باریک باریک لیس دار بیج ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں .یہ زیادہ تر کوہاٹ ، ڈیرہ غازی خان ، پشاور ، سندھ اور بلوچستان میں عام پایا جاتا ہے.تاہم ہر پنسار سٹور پر دستیاب ہے...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :