کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ‘لکیر’ سی کیوں ہوتی ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ‘لکیر’ سی کیوں ہوتی ہے


(قدرت روزنامہ)ہم سب جسمانی طور پر مختلف ہوتے ہیں مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بہت کم افراد کے حصے میں آتی ہیں. یقین نہیں آتا تو اوپر موجود تصویر میں کلائی پر بننے والی لکیر ایسی چیز ہے جو دنیا میں صرف پانچ فیصد لوگوں میں نظر آتی ہے.

ضرور پڑھیں: گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے

مگر ایسا کیوں ہے ؟درحقیقت یہ مسلز ہمارے آباﺅ اجداد کا 'ورثہ' ہے جو کہ درختوں پر چڑھنے کے عادی تھے. اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں یہ ہے یا نہیں تو اپنے ہاتھ کو کسی سپاٹ سطح پر رکھیں. اب اپنی چھوٹی انگلی کو انگوٹھے سے چھوئیں اور ہلکا سے اٹھائیں.اگر آپ کو کلائی میں لکیر ابھری ہوئی نظر

آئے تو آپ یقیناً کلائی کے اس لمبے مسل کے مالک ہیں. تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو فکر مند مت ہوں، موجودہ طرز زندگی میں ہمارے لیے یہ یہ کسی کام کا نہیں کیونکہ ہمیں درختوں پر چڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی. طبی ماہرین کے مطابق اس مسل کے نہ ہونے سے کوئی فرد کمزور نہیں ہوتا اور آج ہم اس کے بغیر ہی سخت گرفت کرسکتے ہیں. کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں ارتقاءجاری رہا تو آئندہ کئی صدیوں بعد لوگوں کے ہاتھوں میں ایسا مسل کبھی سامنے نہیں آئے گا.

..

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018