دانتوں کے درمیان خلا بھرنے والا انوکھا ٹوتھ پیسٹ تیار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دانتوں کے درمیان خلا بھرنے والا انوکھا ٹوتھ پیسٹ تیار


دانتوں کے درمیان خلا بھرنے والا انوکھا ٹوتھ پیسٹ تیارواشنگٹن(قدرت روزنامہ) یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے قدرتی اجزا سے بھرپور ایک نیچرل پراڈکٹ پر مشتمل ٹوتھ پیسٹ بنایا ہے جو روزمرہ کی بنیاد پر دانتوں میں جوف (کیویٹی) بننے کا عمل روکتا ہے اور دانتوں کے سخت حصے یعنی اینامل کو فروغ دیتا ہے.یونیورسٹی کے پروفیسر محمت ساریکایا اور ان کے ساتھیوں نے ایک خاص پروٹین ایملوجینن سے پیپٹائڈز (امائنوایسڈز کی چھوٹی زنجیروں) کو اخذ کرکے اس سے ایک ٹوتھ پیسٹ تیار کیا ہے.

اس طرح ٹوتھ پیسٹ میں موجود قدرتی پیپٹائڈز ایک جانب تو دانتوں کی سطح سے چپک جاتے ہیں تو دوسری جانب وہ کیلشیئم اور فاسفیٹ آئن خارج کرتے رہتے ہیں. اس طرح دانتوں میں بننے والے سوراخوں کو ابتدائی کیفیت میں بھرا جاسکتا ہے اور ایک طرح سے دانتوں پر اینامل کی پرت چڑھتی رہتی ہے.اس کے علاوہ دانتوں میں موجود اینامل کی بھی حفاظت ہوتی رہتی ہے. لیبارٹری میں کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ جب جب ٹوتھ پیسٹ لگائی جائے تو اس سے ہر بار دانتوں پر 10 سے 50 مائیکرو میٹر اینامل کی ایک تہہ چڑھ جاتی ہے.توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے تجارتی پیمانے پر فروغ کے بعد اسے روزمرہ استعمال کے ٹوتھ پیسٹ میں ڈھالنا ممکن ہوگا جو بچوں اور بوڑھوں دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ثابت ہوگا.یہ بھی پڑھیئےشراب کی معمولی مقدار بھی انسانی زندگی کے دن کم کرنے کا باعث بنتی ہے، ماہرینسر پر لگنے والی چوٹ کے اثرات کئی برس بعد بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں، ماہرینAbbtakk Health AbbTakk News Tooth paste Washington 

..

سروے