پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نطر آگیا ‘ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نطر آگیا ‘ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا


کراچی  (قدرت روزنامہ)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا جب کہ پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا پہلا روزہ کل 17 مئی بروز جمرات کو ہوگا . واضح رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ کل جمعرات 17 مئی کو ہو گا.

 

 رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا اہم اعلان سامنے آیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے. اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں. جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں. اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اہم اعلان بھی کیا گیا ہے. مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے باقاعدہ اعلان سے قبل اطلاعات کی بنیاد پر خبریں نہ پھیلائی جائیں. رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا پرائم سیشن مغرب کی نماز کے بعد ہوگا. پرائم سیشن کے بعد ہی رمضان کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا. ماہر  فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چان نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں. کراچی میں مطلع مکمل طور پر صاف ہے. جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع قدرے صاف ہے. اس لیے رمضان کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں. دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہپاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے. پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی. جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہوگا. واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا. یوں پاکستان میں بھیدنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا. تاہم رمضان کا چاند نظر آ جانے کے حتمی اور سرکاری اعلانرویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا.

..

مزید خبریں :

سروے