جنوبی کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے‘ سیدعلی گیلانی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جنوبی کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے‘ سیدعلی گیلانی


ایک طرف نہتے نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور دوسری جانب ہمیں اس پر احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے‘ بھارت مقبوضہ علاقے میں ظلم و بربریت، سفاکیت اور فسطائیت کا بدترین مظاہرہ کر رہاہے ‘بھارتی فورسزلوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹاکر یہاں کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے‘کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کا بیان
سری نگر(آئی این پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپر جنوبی کشمیرمیں بھارتی فوجی کی طرف سے نہتے کشمیریوں اورنوجوانوں کا قتل عام جاری ہے. کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی تاناشاہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف نہتے نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور دوسری جانب ہمیں اس پر احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے.

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں ظلم و بربریت، سفاکیت اور فسطائیت کا بدترین مظاہرہ کر رہاہے اور بھارتی فورسزلوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹاکر یہاں کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے.انہوں نے وادی کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کی طرف سے خون میں ایک بار پھر نہلانے اور اس سرزمین کو 11سپوتوں کے لہو سے سیراب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ7دہائیوں سے بھارتی قابض افواج اور ان کی مقامی کٹھ پتلیاں کشمیریوں کے لہو سے اپنی پیاس بجھانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں.انہوں نے گزشتہ روز سرینگر اور شوپیاں میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی سورماؤں نے عملاً یہ اعلان کیا ہے کہ ہم ہر کشمیری کو ابدی نیند سلاکے ہی دم لیں گے کیونکہ انہیں صرف کشمیر کی زمین سے غرض ہے نہ کہ یہاں کے مکینوں سے. انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یکسو ہوکر ایک ہی رنگ میں رنگنے کے ضرورت ہے ، ہم ساتھ ساتھ مجاہد اور مخبر نہیں ہوسکتے.ہم آزادی کی لڑائی کے ساتھ ساتھ فوجوں کے مددگار نہیں ہوسکتے.سیدعلی گیلانی نے گاندربل کے شہید پروفیسر محمد رفیق کے تعزیتی جلسے ٹیلیفونک خطاب میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اور باعزت روزگا ر کے حامل نوجوان کی طرف سے اپنی محکوم قوم کیلئے اتنی بڑی قربانی اس سوچ کیلئے ایک زوردار طمانچہ ہے جو کشمیر کی تحریک آزادی کو بے روزگاری اور اقتصادی مسئلہ سے جوڑ کر اصل حقائق سے چشم پوشی کرنے کا گھناؤنا اور مکارانہ جرم کرتے ہیں.
 

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی احتساب شروع، اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف کیا کرنیوالے ہیں؟بڑوں بڑوں کی شامت آگئی

مزید خبریں :