مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید


سری نگر(قدرت روزنامہ) بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے ہیں.کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے.

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا.نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے

جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی. گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے.قابض فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے. گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم میں تیزی آگئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی احتساب شروع، اقتدار میں آتے ہی لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف کیا کرنیوالے ہیں؟بڑوں بڑوں کی شامت آگئی

مزید خبریں :