استعفیٰ نہ دینے کے معاملے پر ن لیگ اور گورنر کے پی کے میں اختلاف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

استعفیٰ نہ دینے کے معاملے پر ن لیگ اور گورنر کے پی کے میں اختلاف


پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ ن کے درمیان استعفیٰ نہ دینے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں. نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت اور تمام گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں تاہم اقبال ظفر جھگڑا نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک نئی حکومت انہیں نہیں ہٹائے گی وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

اس پر مسلم لیگ ن اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ ن لیگ کی جانے اقبال ظفر جھگڑا پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباﺅہے لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا. واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ،انہوںنے استعفیٰ نہ بھی دیا تو نئی حکومت انہیں تبدیل کردے گی...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا