بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ۔۔۔! دھرنا دینے میں مشہور تحریک انصاف کو ’’دھرنے‘‘ کا ہی سامناکرنا پڑ گیا، اہم سیاسی جماعت نے دھرنے کا اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ۔۔۔! دھرنا دینے میں مشہور تحریک انصاف کو ’’دھرنے‘‘ کا ہی سامناکرنا پڑ گیا، اہم سیاسی جماعت نے دھرنے کا اعلان کردیا


پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علما ئے اسلام (جے یو آئی (ف نے حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطا بق اتوار کو جمعیت علما اسلام (ف)کی مجلس شوری کا پشاور میں اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے.اجلاس میں 8 اگست کو صوبے بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنا دینے کافیصلہ کیا گیا جو صبح سے شام تک جاری رہے گا.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

فیصلے کے مطابق جنوبی اضلاع میں انڈس ہائی وے کو مختلف مقامات پر بند کیا جائے گا، ملاکنڈ، صوابی اور سوات میں بھی دھرنے دیئے جائیں گے جب کہ پشاور میں موٹر وے اور پاک افغان شاہراہ پر بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.جمعیت علما اسلام (ف)خیبر پختون خوا کے امیر مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔