ہنگو، جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ہنگو، جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4 افراد جاں بحق


ہنگو(قدرت روزنامہ)ہنگو کے علاقے سینٹرل اورکزئی میں جائیدادکے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے. میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگو کے علاقے سینٹرل اورکزئی میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے.

ضرور پڑھیں: اللہ اوربندے کے درمیان چند انچ کا فاصلہ

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا. پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں...

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا