نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا،عمران خان کو دیا جائے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا،عمران خان کو دیا جائے گا


پشاور(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ دیا جائے گا. میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب حکام ہیلی کاپٹر سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین کرچکے ہیں اور پانچ انتظامی سیکرٹریز بھی کیس میں پیش ہوچکے ہیں،ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی پیش ہوچکے ہیں.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

نیب حکام کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیااورسوالنامہ میں 15 سوالات ہیں، جواب 15 روز میں دینا لازمی ہے،عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ دیا جائے گا. واضح رہے کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی کوپہلے بھی اس کیس میں طلب کر چکا ہے اور عمران خان نے طلبی سے معذرت کر لی تھی...

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا