شاباش کپتان،پہلی مرتبہ اراکان اسمبلی کے پاس موجود ناجائز اختیار کو ختم کرنے کا فیصلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شاباش کپتان،پہلی مرتبہ اراکان اسمبلی کے پاس موجود ناجائز اختیار کو ختم کرنے کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابدیدی فنڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا. انہوں نے کہا کہ غیرضروری اخراجات ختم کرکے وسائل عوام پرصرف کریں گے، صوبدیدی فنڈ کسی کے پاس نہیں ہوگا، صوابدیدی فنڈز کوقانون سازی کے ذریعے ختم کردیں گے.

ضرور پڑھیں: سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

انہوں نے آج پشاور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا. جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے. خرچے کم کرنا ہوں گے.صدر ، وزیراعظم اور وزیروں کے خرچے کم کریں گے.خرچے کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے.انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یا اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں. انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے.5 سالوں میں ملک کوٹھیک کریں گے. عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے. پاکستان کومعاشی طور پربہت سے مسائل درپیش ہیں. ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ 50 فیصد پاکستانی 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے. غیرضروری اخراجات ختم کرکے وسائل عوام پرصرف کریں گے. عمران خان نے کہا کہ صوبدیدی فنڈ کسی کے پاس نہیں ہوگا. ہم قانون سازی کے ذریعے صوابدیدی فنڈز کو ختم کردیں گے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں جولوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا. شریف خاندان توکیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے. لاہور میں شریف خاندان کا بچہ بھی ہو توٹریفک روک دی جاتی ہے. چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کوتیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہیے. انہو ں نے کہا کہ سی پیک کوہر حال میں کامیاب بنائیں گے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا. ہم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے...

ضرور پڑھیں: عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔